اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ایران، امریکہ کے کسی بھی سیاستدان سے مشورہ نہیں کرتا کہا کہ آپ جو کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ دوسرے ممالک بالخصوص ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کیا کریں۔
محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو وینٹی لیٹرز دینے کے دعووں کے جواب میں کہا کہ ایران آئندہ مہینوں کے دوران وینٹی لیٹرز کی برآمدات کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ماضی کے دعووں کی تکرار کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایران بقول ان کے امریکا سے گفتگو کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری پر الزام لگایا کہ وہ نہیں چاہتے کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ نیا سمجھوتہ کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی اقتصادی دہشت گردی جاری رکھی ہے۔ انھوں نے اپنی حکومت کی اس وحشیانہ دہشت گردی کے باوجود کمالِ بے شرمی کے ساتھ ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ انھوں نے ایرانی عوام کی مدد کی تجویز پیش کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے عالم میں ایرانی عوام کی طبی امداد کے لئے اپنی آمادگی کا دعوی کیا ہے کہ انھوں نے کورونا پھیلنے کے باوجود ایران کے لئے دواؤں اور طبی وسائل کی سپلائی پر پابندی لگا رکھی ہے ۔
یاد رہے کہ ایران سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ترکی، روس، پاکستان، اور چین سمیت بہت سے ملکوں نے ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں میں دوائیں اور طبی آلات بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کے علاج میں ایران کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
342/